فلپائن کی حکومت نے امریکہ سےالگ ہونے کے بارے میں اپنے ملک کے عوام کو رہنما ہدایات کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ فلپائن کے صدر روڈرگو ڈورٹیرے نے کل بیجنگ کے پیپلز حال میں امریکہ سے الگ
ہونے اور چین
سے تعلقات بڑھانے کا اعلان کرکے ملک کی خارجہ پالیسی میں اہم
تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔ منیلا میں فلپائن کی خارجہ پالیسی کے ایک افسر نے کہا کہ صدر کی بیجنگ تقریر کا جلدی بازی میں کوئی مطلب نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔